جدہ - - - - - - جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کویت سے آنے والے سعودی ایئرلائن کے طیارے کے ٹائروں میں آگ لگ گئی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ٹائروں میں آگ لینڈنگ کے بعد لگی تھی۔ ایئرپورٹ کی ہنگامی فورس نے فوری طور پر آتشزدگی پر قابو پالیا اور مسافروں کو معمول کے مطابق سیڑھیوں سے اتارا گیا۔ دوسری طرف استنبول سے جدہ آنے والی ترکش ایئرلائن کے طیارے کی قاہرہ میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی جس کی وجہ ایک مسافر کو ہارٹ اٹیک بتائی جاتی ہے۔ لینڈنگ کے بعد قاہرہ ایئرپورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کی اور اسے مقامی اسپتال میں داخل کردیاگیا۔ بعدازاں طیارہ منزل کی طرف روانہ ہوگیا۔