حیدرآباد۔۔۔۔ حیدرآباد میں عثمانیہ جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی خاتون کی لاش چوہوں نے کتر ڈالا۔لاش جب اہل خانہ کے حوالے کی گئی تو انہوں نے دیکھا کہ مردہ خاتون کی ناک اور چہرے کے دیگر حصوں کو چوہوں نے کترڈالا ہے جس کی شکایت میڈیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رمیش ریڈی سے کی گئی جس پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ خانہ کے کارکنوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کردیا۔