اسلام آباد.. اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پرغورشروع کردیا۔جلد وزارت داخلہ سے رجوع کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے طاہر القادری کے دائمی وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔ عدالت نے جائداد بھی قرق کرنے کاحکم جاری کیاہوا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے طاہرالقادری کےخلاف مقدمات اورعدالتی کارروائی کی رپورٹ تیارکرلی ۔ طاہر القادری کےخلاف 5 مقدمات درج ہیں۔ 3 مقدمات انسداددہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔