نیویارک: عالمی ٹینس پلیئر اور 23 گرینڈ سلیم کی ریکارڈ فاتح سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے جو بچی کی پیدائش کے بعد شادی کی خبروں میں پیش پیش رہیں اب ایک بار پھر ٹینس کورٹ میں واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ امریکی ٹینس اسٹار نے ٹریننگ شروع کر دی ہے، وہ ابوظبی میں اِن ایکشن ہوں گی۔رواں سال سرینا ولیمز ذاتی مصروفیات کے باعث ٹینس کورٹ سے آوٹ رہیں۔ٹینس اسٹار آئندہ ہفتے ابوظبی میں مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ کے ذریعے زبردست واپسی کی خواہشمند ہیں۔یہاں ان کا فرنچ اوپن کی چیمپیئن یلینا اوسٹاپینکو کے خلاف پہلا میچ شیڈول ہے جس کےلئے انہوں نے سخت تیاری شروع کر دی ہے۔صحرائی کورٹ میں ہونے والا دسواں نان رینکنگ ٹینس ایونٹ 28 سے 30 دسمبر تک ابوظبی میں کھیلا جا رہا ہے جو سرینا ولیمز کی شرکت کی وجہ سے خصوصی طور پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
01 دسمبر ، 2017
-
16 ستمبر ، 2017
-
19 نومبر ، 2017