پیر25دسمبر 2017ء کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الحیاة“ کی شہ سرخیاں کچھ اس طرح تھیں:
٭ سعودی عرب نے شطرنج کے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار کردیا، 5سعودی خواتین شطرنج ورلڈ کپ میں شریک ہونگی
٭ فرانس کے صدر اور سلامتی کونسل نے ریاض پرحوثی میزائل حملے کی مذمت کردی
٭ قطر حوثی باغیوں کو فوجی راز فراہم کررہا ہے، علی صالح کے وکیل کا الزام
٭ عراقی انتخابات کے التوا کے لئے اندرونی وبیرونی دباﺅ بڑھنے لگا
٭ تنظیم آزادی فلسطین کی مرکزی کونسل میں زیر قبضہ فلسطینی ریاست کے قیام کے اعلان کی تجویز زیر غور
٭ ترک حکام نے باغیوں کو چن چن کر نکالنے کی مہم کا آغاز کردیا
٭ آئندہ ماہ کے اختتام پر ہونے والی امن کانفرنس کے ایجنڈے نے شامی اپوزیشن کی صفوں میں دراڑ پیداکردی
٭ سعودی عرب کا ایک فیصد رقبہ جنگلات پر مشتمل ہے، صحراءکا دائرہ بڑھتا چلا جارہا ہے، وزارت ماحولیات
٭ دہشتگردی کی مالی اعانت پر سعودی شہری کو 20برس قید
٭٭٭٭٭٭٭٭