نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد پر اپنا تقابل نیلسن منڈیلا اور بی آر امبیڈکر کے ساتھ کرنے پر تنقید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے قومی مفاد کیلئے قربانیاں دی تھیں جبکہ آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو بدعنوانی کے جرم میں قید میں ہیں۔ پاسوان نے کہا کہ لالو پرساد یادو نے اپنا تقابل ان قائدین سے کرکے توہین کی ہے۔ پاسوان نے کہا کہ آپ کو اپنا تقابل مارٹن لوتھر کنگ، نیلسن منڈیلا اور بابا صاحب امبیڈکر سے نہیں کرنا چاہئے کیونکہ انہوں نے قومی مفاد کیلئے قربانیاں دی تھیں اور آپ بدعنوانی کے جرم میں قید ہیں جو قومی مفاد کے خلاف ہے۔