Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھو شن سے اہل خانہ کی ملاقات کی تصویر جاری

اسلام آباد... ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو سے والدہ اور اہلیہ کی ملاقات دفتر خارجہ میں جاری ہے۔ کلبھوشن یادو نے شیشے کے کیبن میں اہل خانہ سے مائیک کے ذریعے بات چیت کی۔ کلبھوشن یادو نیلے رنگ کا کوٹ پہنے ہوئے تھے اور صحت مند نظر آرہے تھے۔ ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ اور پاکستانی دفتر خارجہ کی افسر بھی موجود تھیں۔ کلبھوشن کی والدہ آوانتی سودھی یادو اور اہلیہ چیتنکاوی یادو کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پہلے سیکیورٹی حصارمیں ہائی کمیشن پہنچایا گیا۔ کچھ دیر قیام کے بعد انہیں دفتر خارجہ لے جایا گیا۔ذرائع کے مطابق کلبھوشن کو بھی انتہائی سخت سیکیورٹی خفیہ راستے سے دفتر خارجہ لایاگیا۔ دریں اثنا ءدفتر خارجہ کے ترجمان نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنا وعدہ پورا کردیا۔دونوں وزارت خارجہ میں آرام سے بیٹھی ہیں۔ملاقات کی اجازت قائداعظم کے یوم پر انسانی بنیادوں پر دی۔ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں ہندوستانی سفارتکار کی موجودگی قونصلررسائی نہیں۔ شفافیت برقرار رکھنے کے لئے ملاقات کی تفصیلات میڈیا کو فراہم کی جائیں گی۔

شیئر: