Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوٹس سوپ بنانے کی ترکیب‎

اجزاء:
اوٹس ۔ایک کپ
پیاز۔ایک عدد(چھوٹی )
ہری مرچ۔دو عدد
دودھ۔دو کپ
لہسن ادرک کاپیسٹ ۔آدھا چائے کا چمچ
نمک۔آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ہرا دھنیا۔سجاوٹ اور خوشبوکے لئے
تیل۔دو کھانے کے چمچ
ترکیب:۱۔پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز فرائی کریں یہاں تک کہ وہ ہلکی گلابی ہو جائے اب لہسن ،ادرک اور ہری مرچ فرائی کریں .  جب پیاز ،ہری مرچ اور لہسن ادرک فرائی ہو جائیں تو اوٹس ڈال کر فرائی کریں یہاں تک کہ اس کا رنگ تبدیل ہو جائے ۔ اب اوٹس میں نمک ،کالی مرچ اور دودھ شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں ۔آخر میں ہرا دھنیا ڈال کر چولھا بند کر دیں . مزیدار اوٹس سوپ تیار ہے . گرما گرم پیش کریں .
 
 

شیئر: