Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم گڑھ : ٹریفک نظام میں کوئی بہتری نہیں آئی، ٹیمپو والوں کی من مانی جاری

      لکھنؤ- - - - اعظم گڑھ  میں ٹریفک ماہ ختم ہوئے ایک ماہ سے  زیادہ ہونے والا ہے  لیکن لوگوں کو ٹیمپو ڈرائیور کی من مانی سے نجات نہیں مل سکی۔  غیر قانونی گاڑیوں کی بھی اوورلوڈنگ جاری ہے۔ پولیس نومبر میں ٹریفک ماہ مناتی ہے۔   اس بار اس میں پمفلٹ اور فارم تقسیم کئے اور چپکائے گئے لیکن عام آدمی کو  اس سے کوئی فائدہ نہیں مل سکا۔  اب دسمبر بھی ختم ہونے کو ہے  مگر ٹریفک نظام اپنی پرانی حالت پر ہے   اور پولیس کی مہم  صرف کاغذوں پر نمٹ گئی۔ ٹیمپو  ڈرائیور کی من  مرضی میں  رتی بھر کمی نہیں آئی۔  حد تو یہ ہے کہ ٹھیک نو پارکنگ بورڈ کے ٹھیک نیچے ٹیمپو  ڈرائیور  سواریاں بھرتے ہیں  اور پولیس  دور سے ہی دیکھتی رہتی ہے ۔ ٹیمپو   ڈرائیور پولیس چوکی کے سامنے ہی کرتے رہتے ہیں۔شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلہ پر روک کے  باوجود اکثر  ٹرک اندر گھس جاتے ہیں ۔  اس سے کبھی کبھی  تو جام کی حالت بنی رہتی ہے۔اپنے پمفلٹ میں پولیس کی طرف سے  جارحیت کی  دفعات کا تو بھرپور اشتہار کیا گیا لیکن  ان کا استعمال کرنا مناسب نہیں سمجھا     یہی حال خستہ حال گاڑیوں کا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ ٹریفک ماہ کے نام پر تراہے چوراہے پر گاڑی چیکنگ کے  نام پر غیر قانونی وصولی کیمپ ضرور چلتے نظر آئے ۔

شیئر: