Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیل میں لالو کو خصوصی سہولت نہیں ملے گی

رانچی۔۔۔۔رانچی کے برسا منڈا جیل میں قید راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو سے ملاقات کرنے کیلئے پارٹی کارکنوں کی بھیڑ لگی رہی ۔جیل سپرنٹنڈنٹ اشوک چودھری نے بتایا کہ صبح8بجے 12بجے تک  ہفتے میں صرف 3لوگوں کو ہی ایک قیدی سے ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لالو سے ملاقات کیلئے آنیوالوں کو 10سے 15منٹ دیا گیا ۔ لالو سے ملاقات کرنیوالوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے جیل سے 300میٹر کے علاقے میں بیریئرلگاکر حکم امتناع جاری کردیا گیا ۔

شیئر: