Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ روپانی سمیت 20وزراء نے حلف اٹھالیا

    نئی دہلی۔۔۔گجرات میں چھٹی مرتبہ بی جے پی  اپنی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوگئی۔گاندھی نگر سیکریٹریٹ میدان میں منعقدہ تقریب حلف برداری  میں وزیر اعظم نریندر مودی ، بی جے پی کے صدر امیت شاہ اور دیگر وزراء نے شرکت کی۔گاندھی نگر میں گورنر اوپی کوہلی نے روپانی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے اور رازداری کاحلف دلایا۔وزیر اعلیٰ کے علاوہ   نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت  سے نتن پٹیل اوردیگر 19وزراء نے حلف اٹھایا۔اس دوران سوربھ پٹیل، دلیپ ٹھاکر ، کوشک پٹیل، ایشور پرمار، بھوپیندر سنگھ نے کابینہ وزیر کے عہدے کا  حلف اٹھایا۔ان کے علاوہ ریاستی وزیر کی حیثیت سے پردیت سنگھ جڈیجہ ، بچو بھائی کھابڑ، پربت پٹیل ، پروشوتم سولنکی نے عہدے اور رازداری کا حلف اٹھایا۔
 

شیئر: