اسلام آباد... پاکستان نے کنٹرول لائن پر ہند کی بلا اشتعال فائرنگ پر شد ید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے ہندوستانی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے کنٹرول لائن رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 3 جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ ڈی جی ساوتھ ایشیا اینڈ سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا جس میں مطالبہ کیا کہ ہند رکھ چکری سیکٹر سمیت سیز فائر کی خلاف ورزی کے دیگر واقعات کی تحقیقات کرے ۔ 2003ءکے سیز فائر معاہدے کا احترام کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کوکردار ادا کرنے دیا جائے۔