اسلام آباد...چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 435 پاکستانی شہریوں کی آف شور کمپنیوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔چیئرمین نیب نے پانا مہ اور برٹش ورجن آئی لینڈز میں قائم آف شور کمپنیوں کی تحقیقات میں کسی دباو یا سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ نیب نے ایف آئی اے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آرسے پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے نیب اور وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پانا مہ پیپرز میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹس طلب کی تھیں۔ دریں اثناءچیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ اِس وقت ایک ہزار 138 بدعنوانی کے ریفرنسز زیرسماعت ہیں۔ تمام مقدمات کی جلد سماعت کے لئے متعلقہ احتساب عدالتوں میں درخواستیں دائر کی جائیں۔بدعنوان عناصر نے قومی خزانے سے 900 ارب روپے لوٹے ہیں۔ اسے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرایا ۔کرپٹ افراد کو قانون اور شواہد کی بنیاد پر عدالتوں سے سزا دلوائی جائے۔