Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینظیر بھٹو کو بچھڑے10برس بیت گئے

  لاڑکانہ ...سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو بچھڑے10برس بیت گئے۔ گڑھی خدا بخش میں مرکزی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ پیپلز پارٹی بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔مختلف شہروں سے کارکنان پہنچنا شروع ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 7ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہیں ۔ سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی پیپلز پارٹی کے زیراہتمام خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جائے حادثہ پر یادگار پر بھی جیالوں اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو 27 دسمبر2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے بعد دہشت گردحملے میں جا ں بحق ہو گئیں تھیں۔

شیئر: