Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈپٹی سی ایم او ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

میرٹھ۔۔۔۔ ڈپٹی چیف میڈیکل افسر کو مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگتے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ میرٹھ ویجلنس ٹیم کے انسپکٹر شری بھگوان کے مطابق سی ایم او دفتر میں ٹیم نے چھاپہ مار کر ڈیڑھ لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے سی ایم او ڈاکٹر اشوک نگم کو گرفتار کرلیا۔ اطلاع کے مطابق سی ایم او کو سرکاری ڈینٹل سرجن نیرج کمار کے ذریعے گنگا نگر میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے کی شکایت ملی تھی۔ اس کی تفتیش ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر اشوک نگم کررہے تھے ۔ تفتیشی رپورٹ کے نام پر ملزم نے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رشوت طلب کی تھی ۔ سول لائن پولیس کے مطابق ڈاکٹر نگم کے خلاف بدعنوانی اور رشوت خوری کی دفعات میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ؤ

شیئر: