اسلام آباد... نیب نے سا بق وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور دیگرکے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر نیا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا۔نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ شریف برادران نے مبینہ طور پر رائے ونڈ سے شریف فیملی کے گھر تک 2000 میں غیر قانونی سٹرک تعمیر کرکے قومی خزانے کو ساڑھے 12 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔