بالی وڈ اداکارہ سروین چاولہ نے 2برس تک اپنی شادی خفیہ رکھنے کے بعداس کا باقاعدہ ا علان کردیاہے۔ سروین کا کہنا ہے کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں۔سروین چاولہ نے حال ہی میں اپنی شادی کی خبر دی ۔سروین نے ایک معروف بزنس مین اکشے ٹھکراس کےساتھ 2 برس قبل شادی کی تھی جسے انہوں نے خفیہ رکھا اور کسی کو بھی اس کی بھنک نہ پڑنے دی۔ اب انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ پراپنی اور اپنے شوہر کی ایک ساتھ تصویر شیئر کرکے شادی کا اعلان کیا ۔اداکارہ سروین نے کئی ٹی وی شوز اور ڈراموں سے اپنے فنی سفر کا آغازکیا ۔وہ کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ 'ہیٹ اسٹوری ٹو' سے انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی۔