سلمان پیشکش قبول کر لیں تو اچھا ہوگا، انیس بزمی
ہدایتکار انیس بزمی نے کہا ہے کہ اگر اداکار سلمان خان فلم نو انٹری کے سیکوئل” نو انٹری میں انٹری“میں کام کی پیشکش قبول کر لیتے ہیں تو یہ ہمارے لئے بہت اچھا ہو گا، اگر وہ پیشکش قبول نہیں کرتے تو فلم کے لئے کسی دوسرے اداکار کی تلاش کرنا ہو گی۔ میڈیا کے مطابق ہدایتکار انیس بزمی نے کہا کہ فلم نو انٹری میں سلمان خان کا کردار بہت چھوٹا تھالیکن انہوں نے اپنا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھایا اور لوگوں نے ان کے کردار کوبہت پسند بھی کیا لیکن سیکوئل میں ان کا کردار پہلے سے بڑا اور بہت اہمیت کا حامل ہے۔اگر سلمان خان فلم نہیں کرتے تو ہمیں فلم کے فائدے اور نقصانات کا جائزہ لینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سلمان کے بغیر فلم کی اہمیت کو برقرار رکھنا اس کے سکرپٹ پر منحصر ہے اور اس کے مطابق اسکرپٹ میں تبدیلیاں لائی جائیں گی ۔انہوں نے وضاحت کی کہ فلم کے لئے کسی بھی اداکار کو کاسٹ کرنے کی ابھی تک کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔