Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا میں تیل پائپ لائن اڑا دی گئی

طرابلس ۔۔۔ شمالی افریقی ملک لیبیا کے شہر السدر میں نامعلوم شدت پسندوں نے خام تیل کی ایک اہم پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا ۔شدت پسندوں کی جانب سے اڑائی جانے والی تیل پائپ لائن کی وجہ سے تیل کی یومیہ پیداوار میں  90ہزار بیرل کمی ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکا کس گروپ نے کیا اور اس سے سپلائی پائپ لائن کو کس قدر نقصان پہنچا ۔  اس ساحلی شہر میں داعش کے عسکریت پسند کافی فعال ہیں۔
 

شیئر: