قاہرہ۔۔۔۔۔مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا میں اسلحہ کی اسمگلنگ اور انارکی پھیلانے میں قطر کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت مل گئے۔قطر لیبیامیں انتہا پسند اور دہشتگرد تنظیموں کو خفیہ معلومات اور مالی تعاون بھی دیتا رہا ہے۔ مصر چاہتا ہے کہ اس کے پڑوسی ملک لیبیامیں جلداز جلدامن و استحکام قائم ہو۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بعض امدادی تنظیمیں انسانی خدمات کے بہانے اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ شراکت کیلئے کوشاں ہیں ۔یہ تنظیمیں شدت پسندجماعتوں سے جڑی ہوئی ہیں یا ایسے افکار اپنائے ہوئے ہیں جو دہشتگردی کا جواز پیش کرتے ہیں۔سامح شکری نے کہا کہ جلد ہی او آئی سی کو ایسی مشکوک تنظیموں، شخصیتوں اور اداروں کی فہرست پیش کردی جائیگی تاکہ اوآئی سی ایسی تنظیموں کے ساتھ انسانی سرگرمیوں میں شامل ہونے سے پرہیز کرے۔