کابل... کابل میں افغان وزارت دفاع کے قریب خودکش حملے میں 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ مرنے والوں میں شہری اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔ بظاہر خودکش حملے کا ہدف ملٹری ہیڈکوارٹرز کے قریب پولیس چیک پوسٹ تھی۔ حملہ آور پیدل آیا اور اس نے دھماکا کردیا۔کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔داعش نے ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ داعش کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خود کش بمبار نے صدارتی عمارت کے قریب چیک پوسٹ پر خود کو اڑا لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کابل کے عسکری اسپتال پر داعش کے حملے میں 50 افراد ہلاک ہوئے تھے۔