Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل:فضائی حملوں4 طالبان جنگجو ہلاک

کابل۔۔۔ افغانستان کے صوبہ کندوز میں طالبان کے خلاف افغان فضائی حملے کے باعث 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ۔ حکام کے مطابق صوبہ کندوز میں افغان ایئرفورس کی جانب سے طالبان جنگجوؤں کےخلاف ضلع دشت ارچی کے علاقہ محمد عالم میں فضائی حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس فضائی حملے میں طالبان جنگجوؤں کے خفیہ ٹھکانے اور اسلحہ بھی تباہ ہو اہے جبکہ اس حملے میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔ طالبان گروپ کی طرف سے فضائی حملے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔ 
 
 

شیئر: