Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: کملا ملز کمپاؤنڈ میں آتشزدگی ،15ہلاک،19زخمی

ممبئی۔۔۔۔ممبئی میں واقع کملا ملز کمپاؤنڈ میں قائم ریسٹورنٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 12خواتین سمیت 15افراد ہلاک جبکہ 19زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بلڈنگ میں واقع میڈیا کے دفاترتک جا پہنچی۔مقامی ٹی وی چینلز کے دفاتر ٹائمز ، ناؤ، اور مرر ناؤ  بھی آگ سے متاثر ہوئے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ آتشزدگی سے ٹائمز ناؤ کی نشریات بھی بند ہوگئیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جبکہ ایمبولینسز کے ذریعے زخمیوں کوکے آئی ایم اسپتال اور بھاٹیا اسپتال ،ایرولی برنس اسپتال پہنچایا گیا ۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں 12خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہےاسپتال ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر لوگوں کی موت آتشزدگی سے نہیں بلکہ دم گھٹنے سے ہوئی۔ بعض لوگ ٹوائلٹ میں گھس کر جان بچانے کی کوشش جہاں دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

شیئر: