Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے ملازمین کے بیٹوں کیلئے بھی اب پاس کی سہولت

انبالہ۔۔۔۔ریلوے ملازمین کے بیٹوں کو اب بیٹیوں کی طرح سفری پاس کی سہولت دی جائیگی۔ محکمہ ریلوے نے ملازمین کے بیٹوں کو ریلوے پاس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملازمین کے ایسے 21سال کی عمر کے بیٹے جو برسرروزگار نہیں انہیں پاس جاری کیا جائیگا۔ واضح ہو کہ پہلے یہ سہولت ریلوے ملازمین کی بیٹیوں کیلئے مہیا تھی۔ محکمہ ریلوے نے پرانے  اصول کے مطابق پڑھائی مکمل ہونے پر یا 21سال کی عمر کو پہنچے کے بعدایکٹ  1993، 1986 میں ترمیم کا ذکر کیا ہے۔ اس کے تحت اب ریل ملازم نوکری میں ہو یا ریٹائرڈ ہوگیا ہو لواحقین میں سے بیٹیوں کو ریلوے پاس کی سہولت تھی تاہم اب بیٹوں کو بھی پاس کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ریلوے انتظامیہ نے ہدایت جاری کردی گئی ۔

شیئر: