لاہور .. قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی نے پارٹی کے ناراض کارکنوں سے رابطے شروع کرد ئیے۔ نئی پارٹی کا نام تحریک انصاف گلالئی یا تحریک انصاف( جی) ہوگا۔ عائشہ گلالئی کی تحریک انصاف لاہور کی خاتون رہنما سیما انور سے ملاقات کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے نئی پارٹی میں شمولیت کی پیشکش کی اور کہا کہ تحریک انصاف سے جھوٹی امیدیں چھوڑ دیں۔ آدھی تحریک انصاف میری کی پارٹی میں شامل ہوجائےگی۔ تحریک انصاف اور خاص طورپرخان صاحب کی ذہنیت کااچھے طریقے سے پتہ ہے۔تحریک انصاف خواتین کی نشستوں پر سرمایہ داروں اور سیزن سیاستدانوں کی فیملیز کی خواتین کو ہی ٹکٹ دے گی ۔گلالئی نے سیما انور سے کہا کہ وہ پنجاب میں پارٹی کے ناراض کارکنوں سے رابطے کریں۔