حیدرآباد - - - - - -جنرل سیکریٹری وکنوینر استقبالیہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا محمدعبدالرحیم انصاری نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت طلاق ثلاثہ اور شریعت کے سلسلہ میں شعور بیداری کیلئے ایک وفد اضلاع کا دورہ کررہا ہے ۔ عادل آباد کے آراینڈ بی گیسٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ7جنوری کو عادل آباد میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے بیرسٹراسدالدین اویسی ایم پی و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و صدرنشین ریاستی استقبالیہ کمیٹی کے علاوہ مختلف مکاتب کے علماء خطاب کریں گے۔