لکھنؤ۔۔۔۔حکومت نے16آئی پی ایس افسران کو تحفہ دیا ہے۔ انہیں ترقی دیکر ایک رینک آگے بڑھایا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری راجیو کمار کی صدارت میں 1993،2000اور 2004ء بیچ کے آئی پی ایس افسران کی ڈی پی سی ہوئی جس میں تقریباً16افسران کو ترقی دی گئی۔ 1993ء کے افسران کو اے ڈی جی بنایا گیا جبکہ 2000بیچ والوں کو آئی جی اور 2004ء بیچ کے آئی پی ایس کو ڈی آئی جی بنایاگیا۔