بالی وڈاداکارہ کترینہ کیف کے چرچے ” ٹائیگر زندہ ہے“ کی وجہ سے ان دنوں عام ہیں ۔حال ہی میں کترینہ کیف کو اگلی فلم میں اداکار شاہد کپور کےساتھ کاسٹ کیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نئی بالی وڈ فلم 'بتی گل میٹر چالو' میں شاہد کپور کی ہیروئن کے طور پر سینما اسکرین پر نظر آئیں گی۔ شاہد کپور اور کترینہ پہلی مرتبہ ایکساتھ کسی فلم میں کام کرینگے۔'بتی گل،میٹر چالو' کا فلمی پوسٹر اور موشن ٹیزر پیش کیاجاچکاہے۔پہلے شاہد کپور کی اس فلم کی ہیروئن کیلئے بھومی پڈنیکر کا نام سامنے آرہا تھا تاہم اب کترینہ اس فلم کی ہیروئن ہوںگی۔