منشیات استعمال کرنیوالے متعدد طلباءگرفتار
نئی دہلی .... نئے سال کی تقریبات شروع ہونے سے پہلے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن شروع کرتے ہوئے شہر کے بڑے کالجوں کے کئی طلباءکو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے ایک کلو سے زیادہ چرس اور منشیات برآمد کرلی۔این سی بی دہلی زونل یونٹ کو گزشتہ چند ماہ سے شکایات مل رہی تھیں کہ دہلی یونیورسٹی، جواہر لعل یونیورسٹی اور امیٹی یونیورسٹی کے آس پاس منشیات فروشوں کا کاروبار چمک رہاہے۔ ڈائریکٹر جنرل این سی بی نے طلباء میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش ظاہر کی۔