Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکساس میں فائرنگ 3افراد ہلاک

نیویارک۔۔۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بعد میں فائرنگ کرنے والے نے شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر ڈالا ۔ ہیوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ ایک آٹو شاپ کے سابق ملازم نے دکان پر فائرنگ کر کے 2 ملازمین کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی' واقعے کے وقت دکان میں کافی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ حملہ آور شخص کی شناخت اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

شیئر: