سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جمعرات کو سعودی، امریکی بری افواج کے درمیان ’فرینڈ شپ 2025‘ مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان ہم آہنگی، تعاون کو بڑھانا اور منصوبہ بندی کے طریقہ کار کو یکجا کرنا ہے۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان فوجی مشقوں کے نفاذ کے دوران کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشنز کو فروغ دینا ہے۔