Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان شطرنج مقابلہ جیتنے والوں کا اعزاز

ریاض ...کنگ سلمان ورلڈ چیس چیمپیئن شپ 2017ءجیتنے والوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ مقابلے ریاض شہر کے کانفرنس سینٹر” ابکس “میں منعقد ہوئے۔ اسپورٹس اتھارٹی کی مجلس انتظامیہ کے ڈپٹی چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز الفیصل نے کھلاڑیوں کااعزاز و اکرام کیا۔ کپ کے 2زمرے تھے۔جنرل مقابلے میں ناروے کے کھلاڑی میگنس کارلسن نے شطرنج چیمپیئن کپ جیتا۔ انہوں نے 16پوائنٹس حاصل کئے۔ دوسرے نمبرپر روسی کھلاڑی کیریا کین سلجی آئے۔ انہوں نے 14.5پوائنٹ حاصل کئے۔ تیسرا نمبر ہندوستانی کھلاڑی آنند فینسوانتن نے حاصل کیا۔ انہوں نے بھی14.5پوائنٹ لئے۔
 

شیئر: