ممبئی..بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہاہے کہ کامیابی بالکل “کینڈی کرش” کی طرح ہوتی ہے جہاں آپ آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔کسی لیول کو دوبارہ نہیں کھیلتے۔ اگر آپ یہ سوچنے لگ گئے کہ کامیاب ہیں یا ہوگئے تو کبھی مزید کامیابی کی توقع نہیں رکھیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے باربار جیتنا پسند ہے۔ زندگی میں کامیابی حاصل کی بھی ہے تو اس کے بارے میں نہیں سوچتی ۔پریانکا نے کہا کہ ایسی لڑکی ہوں جو سب بول دیتی ہے جو اس کے ذہن میں چل رہا ہوتا ہے۔ جہاں بہت سی خواتین کو اتنا نہیں بولنا چاہیئے ۔اس طرح کی لڑکی ہوں جو زندہ رہنے کے لیے کام کرتی ہے۔