تہران سمیت متعدد شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
تہران: ایرانی حکومت نے تہران سمیت متعدد شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں۔الاخباریہ نیوز چینل کے مطابق تہران سمیت دیگر شہروں میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی شدت اور معمولات زندگی درہم برہم ہونے کے باعث تمام اسکول بند کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ واضح رہے کہ متعدد ایرانی شہروں میں آج اتوار کو چھوتے دن بھی مظاہرے ہوئے۔