برلن۔۔۔جرمنی کے وزیر خارجہ زیگمار گبریل کا کہنا ہے کہ اگر عالمی برادری شمالی کوریائی جوہری پروگرام کو روکنے میں ناکام رہتی ہے تو یہ ایک خطرناک صورتحال کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ گبریل نے جرمنی کے فنکے میڈیا گروپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار کے حصول کی کوششوں کو عالمی برادری صرف دیکھتی رہتی ہے تو یہ ایک انتہائی خطرناک بات ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس صورتحال کا عسکری حل بھی نہیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ناقابل بیان انسانی جانیں ضائع ہوں گی۔