واشنگٹن۔۔۔دنیا کی ایک موقر بین الاقوامی صحافتی تنظیم کے مطابق2017 میں 81 صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مارے گئے جبکہ صحافتی شعبے سے تعلق رکھنے والوں کو شدید خطرات کا سامنا رہا۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر یہ صحافی ہدف بنا کر قتل، کار بم دھماکوں اور فائرنگ کی زد میں آنے کے باعث ہلاک ہوئے۔2017ء میں 250 سے زائد صحافیوں کو قید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔29 دسمبر تک کے جمع کیے گئے یہ اعدادوشمار ایک دہائی میں کسی ایک ہی سال میں صحافیوں کی سب سے کم ہلاکتیں ہیں۔