Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش پریمیئر لیگ: ساوتھمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کا میچ برابر

لندن: انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں ساوتھمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اس فٹبال میچ میں ساوتھمپٹن کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مضبوط حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکررومیلو روکاکو کھیل کے پہلے ہاف میں بری طرح زخمی ہونے کے باعث اسٹریچر پر گراونڈ سے باہر جانا پڑا ۔اس کے باوجود دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میںایک دوسرے پر کئی حملے کئے جس میں کسی ٹیم کو کامیابی حاصل ن ہو سکی اور کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔سال کے اختتامی سیزن کے ایک اور میچ میں لیور پول اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں مدمقابل رہیں۔ لیسٹر سٹی کے جیمی وارڈے نے کھیل کے تیسرے ہی منٹ گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی جو کھیل کے 52ویں منٹ میں لیور پول کے محمد صلاح نے خوبصورت مور بناتے ہوئے گیند گول میں پھینک کر میچ برابر کردیا اور 76ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو آخر تک برقرار رہی۔اس میچ میں لیور پول کی ٹیم نے لیسٹر سٹی کو ایک کے مقالے میں دو گول سے ہرا کر سال کی آخری کامیابی حاصل کی۔

شیئر: