Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کے خطرات سے نمٹنے کیلئے 5 اقدامات.....شہ سرخیاں

پیر یکم جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی جریدے” الحیاة “کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں کچھ اسطرح تھیں:۔

٭ ماں کے قاتل جڑواں داعشی بھائیوں پر مقدمہ چند روز میں شروع کردیا جائیگا، وزارت انصاف
٭ سعودی عرب نے 2018 ءکے دوران بارش کے خطرات سے نمٹنے کیلئے 5 اقدامات کرلئے 
٭ یمنی قبائل حوثیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، حوثیوں کی سرگرمیوں سے نالاں یمنی عوام کی تعداد روز افزوں

٭ ایرانی حکمرانوں نے مظاہرین کو بھاری قیمت چکانے کی دھمکی دیدی، مظاہروں کی خبروں کا بلیک آﺅٹ، دسیوں گرفتار

 ٭ مذہبی رہنما علی خامنہ ای کے خلاف ایرانی عوام کی تحریک بیداری 
٭ داعش پر فتح یابی کے موضوع پر امریکہ اورروس کے درمیان نوک جھونک دوبارہ شروع
٭ روس کے سخت رہنما شام سے واپس آنے والے روسیوں سے خوفزدہ 
٭ حماس اسرائیل کیساتھ ذہنی جنگ کے ذریعے قیدیوں کے تبادلے کیلئے جلد بازی کا مظاہرہ کرنے لگی
٭ جرمن چانسلر نے ”یورپ پہلے“ کا نعرہ دیکر 2018ءکو گلے لگالیا
٭ آسٹریلیا کے شہر سڈنی نے 2018ءکے استقبال کا عالمی جشن سب سے پہلے منایا
٭ عراقی دارالحکومت بغداد میں نئے سال پر جشن کا ماحول بحال
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: