ہانگ کانگ۔۔۔ ہانگ کانگ میں درجنوں افراد نے بیجنگ حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔چند روز قبل بیجنگ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہانگ کانگ شہر کے ریلوے اسٹیشنوں کے کچھ حصوں پر چینی قانون لاگو ہو گا۔ نیم خود مختار ہانگ کانگ بیجنگ اور برطانیہ کے درمیان’ ’ایک ملک دو نظام‘‘ کے معاہدے کے بعد 1997میں چین کے حوالے کیا گیا تھا۔ ہانگ کانگ میں اظہار رائے اور عدلیہ چینی قانون کے تابع نہیں تاہم حالیہ کچھ عرصے میں مختلف چینی اقدامات کے بعد ہانگ ہانگ میں تاثر پایا جاتا ہے کہ شہر کی نیم خود مختار حیثیت خطرے میں ہے۔ ہانگ کانگ میںکچھ جمہوریت پسند کارکنوں کو حالیہ عرصے میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔