شیرخوار کو ستانے والی 3نرسیں معطل
طائف ... طائف کے زچہ بچہ اسپتال میں شیرخوار کو ستانے والی نرسوں کی وڈیو نے مملکت بھر میں ہنگامہ برپا کردیا۔ طائف محکمہ صحت کے ڈائریکٹر صالح المونس نے تینوں نرسوں کی معطلی کا حکم جاری کردیا۔ تینوں نرسیں سعودی تھیں۔ طائف محکمہ صحت کے ترجمان عبدالہادی الربیعی نے واضح کیا کہ وڈیو میں ایک نرس شیرخوار کا سر بھینچ رہی تھی اور اسکی سہیلیاں اسکی مدد کررہی تھیں۔ وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری ہوا تو لوگ یہ منظر دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ تحقیقاتی کمیشن قائم کیا گیا۔ شیرخوار کو ستانے والی نرسوں کی نشاندہی کرلی گئی۔ کمیشن نے تینوں کی برطرفی کی سفارش بھی کردی۔
وڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں