Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرعر میں منشیات فروش سعودی گرفتار

عرعر.... عرعر شہر کی پولیس نے گھر کو منشیات کے اڈے میں تبدیل کرنے والے 40سالہ سعودی شہری کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق الحدود الشمالیہ پولیس کے معاون ترجمان فایز الجہنی نے سبق ویب سائٹ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ ایک شہری جو عمر کے چوتھے عشرے میں ہے، اپنے خاندانی گھر کو منشیات کے اڈے میں تبدیل کئے ہوئے ہے۔ عدالتی کارروائی کرکے گھر پر چھاپہ مارا گیا اوراسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ اسکے قبضے سے شراب اور بھاری مقدار میں حشیش برآمد ہوئی جبکہ منشیات کے دھندے سے ملنے والی رقم بھی ضبط کرلی گئی۔

شیئر: