صبح کا وقت قدرتی خوبصورتی سے بھرپور ہوتا ہے یہ نعمتوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے بہتر ین وقت ہے جو مثبت طرز فکر اپنانے کا زبردست موقع فراہم کرتا ہے . اس وقت کو خوشگوار انداز سے گزارنا اور خوشی اور تروتازگی کا احساس حاصل کرنا آپ کے ہاتھ میں ہے .
اپنی صبح کو خوبصورت بنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مطالعے کی عادت ڈال لیں . بعد نماز فجر یا صبح کے معمولات اور گھر کے کام کاج سے فارغ ہوکر یا آفس جاتے ہوئے دوران سفر مطالعہ کرنے کو اپنا معمول بنا لیں . کوئی اچھی کتاب جو مثبت سوچ کو فروغ دے ، جو آپ کے اندر مشکلات سے نمٹنے کا حوصلہ پیدا کرے اور علم و حکمت سے بھرپور ہو اسے اپنا صبح کا ساتھی بنا لیں . حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے اخبار سے رشتہ جوڑے رکھیں . مطالعے کی عادت آپ کی زندگی میں زبردست تبدیلی لا سکتی ہے .
ایرلی مارننگ