حیدرآباد، دکن - - - - - - - حیدرآباد دکن میں سکونت پذیر ہندوستانی خاتون فرحانہ نے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کی سگی بہنوں ریحانہ اور نور کو سعودی عرب سے وطن واپس لانے میں تعاون کرے۔ فرحانہ کا کہنا ہے کہ ٹریول ایجنٹ نے اس کی بہنوں کو دھوکہ دیا۔ بیوٹی پارلر کیلئے تقرری ہوئی تھی جبکہ مملکت میں ان سے گھریلو ملازمہ کا کام لیا جا رہاہے۔ رابطہ منقطع ہے، تنخواہ 1200ریال طے ہوئی تھی اس کی بھی پابندی نہیں کی جا رہی ہے۔