Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شدید سردی اور کہرے کے باعث18ٹرینیں منسوخ

نئی دہلی۔۔۔۔نئی دہلی اور مضافات کے علاوہ پورے شمالی ہند میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ دہلی اور این سی آر کہرے اور دھند کی چادر  کے میں لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ حد نگاہ صفر ہوجانے سے آمد ورفت بری طرح متاثر ہوئی۔شدید ٹھنڈ کے باعث غازی آباد ڈی ایم نے 10جنوری تک آٹھویں کلاس تک کے اسکول بند کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔دوسری جانب لکھنؤ میں سردی کے باعث ضلع مجسٹریٹ کوشل شرما نے نرسری سے  12ویں کلاس تک کے اسکولوںکی 7جنوری تک چھٹی کا اعلان کردیا۔دھند کی وجہ سے دہلی سے آنے جانیوالے 18ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ،62ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ 20ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔دہلی ایئر پورٹ سے 17پروازوں میں تاخیر ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 5ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔کشمیر اور ہماچل پردیش میں شدید برفباری سے ریاست کا موسم تبدیل ہوگیا ۔

شیئر: