Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجیہ سبھا سیٹ کا سودا 100کروڑ میں ؟

نئی دہلی۔۔۔۔گزشتہ روز کپل مشرا نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال پر پیسے لیکر راجیہ سبھاکی سیٹیں بیچنے کا الزام لگایا تھا وہیں بھاجپا کے ایم پی نے بھی کیجریوال پر پارٹی کی راجیہ سبھا سیٹوں کو 100کروڑ روپے میں بیچے جانے کا الزام لگایا ہے۔ مغربی دہلی سے بی جے پی کے ایم پی پرویش ورما کا الزام ہے کہ راجیہ سبھا کی 2سیٹوں کیلئے وزیر اعلیٰ نے 100کروڑ روپے میں سودا کیا ہے۔ ایم پی نے کیجریوال کے نارکو ٹیسٹ کی بھی اپیل کی ہے۔ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ صاحب سنگھ ورما کے بیٹے نے نجی ٹی وی چینل سے کہا کہ میں اروند کیجریوال کے سامنے نارکو ٹیسٹ کا چیلنج رکھتا ہوں ۔ اگر وہ نشستوں کیلئے پیسے لینے کی بات قبول نہیں کرتے تو میں اہلخانہ کے ہمراہ ملک چھوڑدونگا۔

شیئر: