Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

32 لاکھ عراقی شہری آبائی گھروں میں واپس آ گئے

اقوام متحدہ۔۔۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ عراق میں جاری تنازعے کے سبب ملک کے دوسرے حصوں میں نقل مکانی کر جانے والے نصف سے زائد عراقی شہری اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔عالمی ادارہ کا کہنا ہے کہ اب تک 3.2 ملین عراقی شہری اپنے آبائی علاقوں میں واپس آ ئے ہیں جبکہ 2.6 افراد اب بھی ملک کے دوسرے حصوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی افواج نے 2014ء سے داعش کے قبضے میں رہے ملک کے بڑے حصوں کو آزاد کروا لیا ہے۔

شیئر: