Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریڈ پٹ بچے سے بد سلوکی کے مقدمے میں بے قصور

 لاس اینجلس.. امریکی اداکار بریڈ پٹ کو اپنے بچے کے ساتھ بدسلوکی کے مقدمے میں بے قصور قرار دے دیا گیا ۔ بریڈ پٹ پر ان کی سابق اہلیہ انجلینا جولی نے الزام عائد کیا تھا کہ رواں برس برس ستمبر میں فرانس کی فلائٹ کے دوران بریڈ پٹ نے اپنے 15 سالہ بیٹے میڈاکس کو جان بوجھ کر پیٹا تھا۔اس الزام کے بعد سماجی کارکنان نے بریڈ پٹ، انجیلینا جولی، ان کے بچوں اور عینی شاہدین کے انٹرویو کئے تھے۔ لاس اینجلس کاو¿نٹی ڈیپارٹمنٹ آف چلڈرن اینڈ فیملی سرو س نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بریڈ پٹ کسی طرح کی بدسلوکی میں ملوث نہیں تھے۔ انجیلینا جولی نے ا ستمبر میں بریڈ پٹ سے طلاق لینے کے لئے درخواست دی تھی۔ اپنے تمام6 بچوں کی مکمل پرورش کا حق یا تحویل حاصل کرنے کے لیے بھی عدالت میں درخواست د ے رکھی ہے جبکہ بریڈ پٹ نے عدالت میں بچوں کی مشترکہ پرورش اور دیکھ بھال کے لیے کیس کیا ہوا ہے۔ 2004 سے انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک ساتھ تھے۔ انہوں نے 2سال قبل شادی کر لی تھی۔

شیئر: