واشنگٹن۔۔۔جنوبی کوریا اورامریکہ نے پائیونگ چنگ سرمائی اولمپکس 2018 کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں موخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وائٹ ہائوس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس بات کا اتفاق صدر ٹرمپ اور ان کے جنوبی کورین ہم منصب مون جے اَن کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کے دوران کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ سرمائی اولمپکس کے محفوظ اورکا میاب انعقاد کیلئے پر عزم ہیں اور اولمپکس کیلئے اعلیٰ سطحی وفد بھی بھیجا جائے گا۔مون جے اَن نے کہا کہ شمالی و جنوبی کوریا کی بات چیت کے دوران جنوبی کوریا امریکہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان بات چیت نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔