Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی لینڈ کے پتایا سمندر میں سعودی خاتون کو ڈوبنے سے بچالیا گیا

’5 گھنٹے تلاش کرنے بعد ساحل سمندر سے دو کلو میٹر دور گہرے سمندر میں تلاش کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
تھائی لینڈ امدادی اداروں نے پتایا سمندر میں سعودی سیاح خاتون کو ڈوبنے سے بچالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  سعودی سیاح خاتون واٹر بائیک سے گر گئی تھی۔
تھائی امدادی ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ خاتون کو 5 گھنٹے تلاش کرنے بعد ساحل سمندر سے دو کلو میٹر دور گہرے سمندر میں تلاش کیا گیا ہے‘۔
’وہ اپنے شوہر کے ساتھ واٹر بائیک پر سمندر کا سیر کر رہی تھی جب بائیک الٹ گئی‘۔
’شوہر نے مدد حاصل کرنے کے لیے ساحل کی طرف سے تیرنا شروع کیا اور بالآخر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا‘۔
’ساحل پر پہنچنے کے بعد اس نے امدادی اداروں کو اطلاع کی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تلاش کرنا شروع کردیا‘۔

شیئر: