Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کو قتل کی دھمکی

جودھپور .... پنجاب میں ایک بدنام گینگسٹر نے بالی وڈ اداکار سلمان کو قتل کرنے کی دھمکی دیدی۔ اسے گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ لارنس بشنوئی کا کہنا ہے کہ وہ جودھپور میں ہی سلمان کو قتل کریگا۔ اسکے کارندوں نے الیکٹرانک سازوسامان فروخت کرنے والے ایک بزنس مین کو قتل کیا تھا اور بھتے کیلئے کئی افراد کو زخمی کیا تھا۔ پولیس کمشنر اشوک راٹھور نے کہا کہ وہ اس غنڈے کے ریمارکس سے آگاہ ہیں او رہم نے سلمان خان کی حفاظت کے سلسلے میں تمام تر سیکیورٹی انتظامات کرلئے ہیں۔
 

شیئر: